کوئٹہ :ویب ڈیسک
بلوچستان کی وکلاءتنظیموں نے حب اور کوئٹہ میں وکلاءپر حملے اورگرفتاری کےخلاف بدھ کے روز عدالتی بائیکاٹ وکلاءکے بائیکاٹ کے باعث دو دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین مشکلات کا شکا ر۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عصمت کاسی ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے اور ڈسٹرکٹ بارلسبیلہ کے رکن خورشید رند ایڈووکیٹ کی حب پولیس کی جانب سے غیرقانونی گرفتاری اورحبس جا میں رکھنے کےخلاف عدالتوں سے بائیکاٹ۔
بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلاءپیش نہیں ہوئے وکلاءکی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین شکلات کا شکار رہے ۔
دریں اثناءبلوچستان بارکونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاءاللہ لانگو ‘چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ‘ممبر جوڈیشل کمیشن منیراحمدکاکڑ اورسلیم لاشاری ایڈووکیٹ ‘بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نادر چھلگری ایڈووکیٹ اورکوئٹہ ڈسٹرکٹ بار کے صدرکمال خان کاکڑایڈووکیٹ نے عصمت اللہ کاسی اےڈووکےٹ پر قاتلانہ حملے اور ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کے رکن خورشید رند ا یڈووکیٹ پر پولیس کی جانب سے غیر قانونی گرفتاری اور حبس جا میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز پولےس غنڈہ گردی ہمیں منظور نہیں اور نہ ہم وکلاءپر تشدد اور ان کےخلاف کارروائی پر خاموش بیھٹیں گے
انہوں نے کہاکہ حکومت وکلاءکو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب پولیس کی جانب سے آئے روز وکلاءکو تشدد کانشانہ بناکر گرفتارکیاجارہاہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اگر ان واقعات کا تدارک نہ کیاگیاتو وکلاءاس حوالے سے سخت لائحہ عمل طے کرنے پرمجبور ہونگے۔