پارلیمنٹ کے اندر اسلام کی دفاع اور ملک کی استحکام کےلئے کردار ادا کررہے ہیں ۔ ،مولانا فضل الرحمن

0

ویب ڈیسک
جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علماءکرام ہمیشہ جمعیت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے‘فرد سے لےکر پارٹی تک کمزوریاں ضرور ہے لیکن ان کمزوریوں کو مایوسی میں تبدیل  کرنے کی بجائے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا پارلیمنٹ میں  کم تعداد اور دوسری جماعتوں کے مقابلے میں وسائل نہ ہونے کے باوجود ہم مقابلہ کرتے آرہے ہیں

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں صوبائی امیر مولانا فیض محمد کی قیادت میں جید علماءکرام اور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاءکی وفد سے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کےا‘اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید فضل آغا‘صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو‘مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف‘مرکزی ڈپٹی سےکرٹری اطلاعات مولانا صلاح الدین‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالباری اچکزئی‘ جمعیت لائرز فورم کے رہنماءقاری رحمت اللہ ‘نذیر آغا‘مفتی غلام حیدر‘ رکن قومی اسمبلی مولوی قمر الدین‘کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کمال خان کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے‘

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

امیر جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جس طرح باغ کی حفاظت کےلئے باغبان مقرر ہوتا ہے اور باغ کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح ہمیں بھی اسلام کی سربلندی اور سیکولرزم نظام کا راستہ روکنے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو مشکلات درپیش ہے جبکہ ایک ایسا وقت آنےوالا ہے کہ کوئی اسلام کا نام تک نہیں لیں سکے گا لیکن مجھے یقین ہیں کہ جمعیت سے وابستہ جید علماءکرام اسلام کےخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کرینگے

انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان کے جید علماءکرام نے ہمیشہ نہ صرف جمعیت کا ساتھ دیا بلکہ پارٹی کی رہنمائی حاصل کرنے کےلئے بھرپور کردار ادا کےا انہوں نے کہاکہ انسان غلطیوں سے پیدا ہوا ہے اور ان غلطیوں کو دور کرنے کےلئے ہمیں مایوس نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ مدارس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ان کی اہمیت کو دوبارہ بحال کرنے کےلئے علماءکرام اور خاص کر دینی مدارس کے اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھانے ہونگے اور دینی مدارس کی طلباءکو ہر حوالے سے تربیت دینا ہوگا

انہوں نے کہاکہ جب ادارے کمزور ہونگے تو ملک کمزور ہوگا اس لئے اداروں کو چاہئے کہ وہ ملکی استحکام اور عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ جمعیت سے وابستہ وکلاءعدالتوں میں عوام کو انصاف فراہم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.