غیر ملکی این جی اوز ملک میں فحاشی اور عریانی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے‘پاکستان کو کسی صورت سیکولر اسٹیٹ بنانے کی اجازت نہیں دینگے مدارس دینیہ نے ہمیشہ دین متین کے تحفظ و آبیاری کیلئے جدوجدکی ہے ۔
مولانا مفتی محمود نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور مغربی تہذیب کیخلاف جدوجہد کی اور ہمیشہ پھسے ہوئے اور غریب طبقات کیلئے آواز بلند کی‘ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے قومی اسمبلی کی نشستون میں اضافہ کیا جائے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (بلوچستان) کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم فٹ بال گراؤنڈ میں بیاد مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے جمعیت کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری‘ وفاق المدارس کے سربراہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر‘جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان‘بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد‘صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اہل بلوچستان کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے قائد مفکر اسلام قافلہ حریت مولانا مفتی محمود کے نام پر ایک عظیم الشان اور تاریخی کانفرنس کا انعقاد کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر جدوجہد کی اور وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے اور باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے
مفتی محمود نے اسلام اوراسلامی نظریات ہمیں امانت میں سونپے‘ جسے آگے بڑھانا ہم سب کا فرض ہے اور اس ملک میں فکری انقلاب کو برپاء کر دم لینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے جس طرح ساتھ دیا آج اس اجتماع کے توسط سے ہمارے ساتھ وعدہ کریں کہ قیامت تک ساتھ رہیں گے اور اس ملک کواسلام کا گہوارہ بنائینگے انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ یہ قافلہ سچائی کا راستہ اپناتے ہوئے کامیابی کی طرف رواں دواں ہے انشاء اللہ ہمارا قافلہ بھی ایک دن ضرور فکری انقلاب میں شامل ہوگا ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کے سو سال پورے ہونے پر یوم تاسیس منائی جس میں دنیا بھر سمیت ملک کے طول و عرض سے پچاس لاکھ سے زائد عوام نے شرکت کی اور انسانیت کے سمندر نے یہ ثابت کردیا کہ برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک کامیاب اور تاریخی کانفرنس منعقد ہوئی بلکہ ملک کے بعض قوتوں پر بھی یہ واضح کیا کہ عوام کی اصل ترجمان اور آواز جمعیت علماء اسلام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مفتی محمود نے مغربی تہذیب کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا آج ایک بار پھر ملک پر وہ وقت آیاہے جہاں بعض جماعتیں مغربی تہذیب مسلط کرنے اور ملک میں عریانی اور فحاشی کے کلچر کو عام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ لاکھوں کارکنان نے سرزمین بلوچستان پر اکٹھا ہوکر اپنے قائد مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کے دینی ملی آئینی و انسانی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور لاکھوں کا یہ عظیم اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ کارکنان جمعیت کے نظریات پر متحد ہے