سبی شہر میں سوئی گیس کی پریشر میں کمی کیخلاف آل سیاسی جماعتوں اور سوشل ورکرز عوام کی علامتی بھوک ہڑتال اٹھارہویں روز میں داخل ہو گئی ۔گیس پریشر میں تیزی ،زونل منیجر کاتبادلہ اور شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مکمل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، 27 اکتوبر بروز جمعرات کو سبی میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جائے گی، چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
انجمن تاجران سبی نے بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ آل سیاسی جماعتوں سوشل ورکر زعوام کی جانب سے سبی شہر میں گیس پریشر میں کمی اور منیجر سوئی گیس کے زونل منیجر کے تبادلے اورشہر میں جاری ادھوری اسکیمات کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
علامتی بھوک ہڑتال اٹھارویں روز میں داخل ہوگئی۔ اٹھارویں روز علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی، سید نوراحمد شاہ، ملک پنھل خان رند سمیت دیگر افراد کو ہارپہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بٹھایا گیا۔