ویب ڈیسک
:اسلام آباد
پیمرا نے ملک بھر میں گزشتہ روز سے بند تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں بند تمام نیوز چینلز کی نشریات کو بحال کرنے کا حکم دیدیا
پیمرا کے مطابق براہ راست نشریات دکھانے کے حوالے سے تمام نیوز چینلز کو گائڈلائن بھی فراہم کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چیلنجز کو آف ایئر کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ سماجی رابطوں کی سائٹس کو بھی بندکردیا گیا تھا۔