عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج یہاں عوام کا ایک سمندر دیکھ رہا ہوں جو آپ کو اٹھاکر لے جائے گا، کہاں ہو رانا ثنا اللہ سامنے آؤ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج یہاں عوام کا ایک سمندر دیکھ رہا ہوں جو آپ کو اٹھاکر لے جائے گا، میں نے آٹھ ماہ تک اپنی زبان بند رکھی، فوج بھی میری ہے اور عدلیہ بھی میری ہے مجھے پاک فوج پر فخر ہے، رانا ثنا اللہ کہاں ہو سامنے آؤ۔