شوبز ڈیسک
نئی سائنس فکشن فلم بلیک پینتھر کا نیا ٹریلر منظر عام پرآگیا ہے۔ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارچیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں،
جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین، ڈینئیل کالویا، وِنسینٹ ڈوک، فاریسٹ وائیٹیکر، ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
کیون فیج کی پروڈکشن میں تیار کردہ اس فلم کی کہانیواکانڈانامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے، جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے۔
بادشاہ اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگٹی چالابلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اورواکانڈاکی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کے لیے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔
مارول اسٹوڈیوز کی تیارہ کردہ ایڈونچر اورتھرل سے بھرپوریہ سپر ہیروسائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال 16 فروری کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔