زیارت(نمائندہ بلوچستان 24 ) ستر سال کے دوران ملک نے کتنے اتارچڑھاؤ دیکھے، سیکیورٹی فورسز نے کتنی قربانیاں دیں اور سب سے بڑھ کر ہم نے گذشتہ تجربات سے کیا سیکھا،
جب تک انسان مختلف تجربات اور مراحل سے نہیں گزرتا اس میں پختگی نہیں آتی لیکن جب وہ حالات کے مطابق آگے بڑھتا ہے تو اسے علامہ اقبال اور قائداعظم کے اس خواب کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے جس کے تحت یہ ملک معرض وجود میں آیا، قوموں کی زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، پاکستان ایک عظیم ملک ہے جہاں ایک ایسی قوم رہتی ہے جو بہت خوبصورت ہے، پاکستان میں ہرنسل، ہررنگ اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ایک گلدستہ کی حیثیت رکھتا ہے،
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر زیارت ریذیڈنسی میں منعقدہ تقریب سے خطاب
اہتمام صوبائی حکومت اور ایف سی بلوچستان نے کیا تھا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال، صوبائی وزراء، اراکین قومی اسمبلی، سینٹ وصوبائی اسمبلی، قبائلی عمائدین، زیارت کے عوام اور بچوں اور خواتین نے
شرکت کی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ماضی کا عکس دکھاتا اور بتاتا ہے کہ پاکستان کیسے بنا، ہم آج کا دن جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں کیونکہ بابائے قوم نے ہمارے لئے یہ ملک بناکر ہم پر احسان کیا، لوگوں کے دلوں میں اپنے قائد کے لئے محبت کا اظہار بھی ہے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے جو یہاں کی مٹی اور لوگوں سے ان کی محبت کا مظہر ہے اور ہم سب کے لئے قابل فخر ہے
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا چاہئے کہ قائداعظم کے اصولوں کے مطابق ایک متحد قوم کی حیثیت سے اپنے ملک کی تعمیر وترقی اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
ہمارے لوگوں کے دلوں میں اپنے ملک کے لئے بہت بڑا جذبہ ہے جس میں کبھی کبھی نمی بھی آجاتی ہے لیکن جب وقت آتا ہے تویہ اپنے ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے نہیں ہچکچاتے،
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم جس بھی حیثیت میں یہاں موجود ہیں وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم نے ملک کا حق ادا کرنا ہے، ہماری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سچائی اور ارادوں میں پختگی ہونی چاہئے جس سے ہم
لوگوں کی زندگی بدل سکیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک فرد واحد بھی بہت قوت رکھتا ہے اور جب ایسے بہت افراد ملتے ہیں تو ایک قوم بنتی ہے
وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے ٹیبلوز اور قومی ترانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے سچے ہوتے ہیں اور ان کے جذبوں میں بھی سچائی ہوتی ہے
تقریب میں ایف سی اسکول لورالائی اور دیگر اسکولوں کے بچوں کے خوبصورت پروگرام پیش کئے جن میں جذبہ حب الوطنی اور قائداعظم کے فرمودات کا رنگ نمایاں تھا
قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر کے ہمراہ قومی پرچم سربلند کیا۔