بلوچستان کے زندگی پروفیشنل کو دینے والوں کے خدمات کااعتراف

0

کوئٹہ( اسٹا ف پورٹر)ڈرامہ ،فلم ،رائٹر ،کھیل ،تعلیم ، گلو کاری ،ڈائریکٹنگ کے شعبے میں زندگی دینے والے نمایاں شخصیات اور فورسز کے اہلکاروں کے خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے بیوٹمز یونیورسٹی میں ایکسی لینس ایوارڈ کاانعقاد کیا گیا ،ایوارڈ ،مرحوم قادر بلوچ ،اے ڈی بلوچ ،دردانہ بلوچ ،فٹبالر محمدشاہد سمیت 50افراد کو دیا گیا

تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم جاجوہ، سینٹر انوارلحق کاکڑ صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا خطاب

بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ ان شخصیات کے لئے ایک چھوٹا سے تحفہ ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی مدد آپ کے تحت ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے ایکسیلنس ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کے ایک اچھی روایت ہے جس کا بنیادی مقصد ان لوگوں کی کاوشوں اور کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے ملک اور صوبے کے لئے خدمات سرانجام دئیے حکومت ایسے لوگوں کی سرپرستی جاری رکھے گی کیونکہ انہی لوگوں کی بدولت آج ہمارا سر فخر سے بلند ہے
بلوچستان کے لوگ پسماندگی اور وسائل کی کمی کی باوجود اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں

وزیر اعلیٰ نے شاندار تقریب کے شاندار انعقاد پر منتظمین اور باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کو خراج تحسین پیش کیا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بہت دشواریوں سے گزرنے کے بعد آج اس مقام پر پہنچا ہے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

اللہ تعالیٰ کا بہت کرم ہے کہ آج میں ا س آزاد فضا ء میں سانس لے رہے ہیں جو کئی سال پہلے اسطرح موجود تھی

، ہمارے لوگوں نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک اور خاص طور پر کوئٹہ میں امن کے قیام کے لئے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ایکسی لینس ایوارڈ کے موقع پر شیلڈ دے رہے ہیں

بڑی قربانیاں دی ہیں

جن میں عام شہری ، سیکورٹری فورسز، اساتذہ، ڈاکٹرز اور ہمارے بچے شامل ہیں ہم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

وزیر اعلیٰ نے تقریب میں حصہ لینے والے فنکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس اور ہفتوں کی محنت کی بدولت آج اس شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوسکا

ایکسیلنس ایواردکی پوری ٹیم بلخصوص پاک فوج کی کار کردگی کو سراہا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر مہمانوں نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں میں ایکسیلنس ایوارڈ تقسیم کئے۔
تقریب میں ،اداکار فیصل قریشی ،مدیحہ مسعود ،پشتو گلوکارہ گل پانڑ ،علی ظفر ،اختر چنال ،چین اور مصر سے آنیوالے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.