ارجن رامپال قانونی شکنجے میں

ممبئی( شوبز نیوز )وائے ٹی انٹر ٹینمنٹ نامی کمپنی نے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اداکار پر مقدمہ درج کرا دیا

اداکار ارجن رامپال نے کمپنی سے ایک کروڑ روپے کا قرض لیا تھا

تین ماہ کی شرائط پر ادا کرنا تھا تاہم مقررہ وقت میں اداکار کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی کے بعد کمپنی نے ایک کروڑ روپے 12 فیصد سود کے ساتھ ایک سال میں ادا کرنے کا تقاضا کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

اداکار نے اپنے اوپر سے قرض کا بوجھ اتارنے کے لیے کمپنی کو کچھ تاریخ بعد کا چیک دیا جو کہ بانس ہو گیا

کہا جارہا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی رقم کی واپسی اداکار کی فلموں کی کمائی سے مشروط کرسکتی ہے

اس تناظر میں اداکار کے لیے یہ بہت ہی مشکل ترین صورتحال ثابت ہوگی کیوں کہ ان دنوں ارجن کے پاس کام کرنے کے لیے بہت ہی کم فلمیں ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.