فلم دنگل سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
فلم دنگل میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن اسکرین والد،عامر خان کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردیا
اور کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔