شاہ نورانی فری میڈیکل کیمپ نو سو مریضوں کے آنکھوں کامعائنہ

خضدار(رپورٹ ندیم گرگناڑی )قائد بلوچستان بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ضلعی ایڈمنسٹریشن محکمہ صحت کے تعاون سے تین روزہ آئی کیمپ کا اختتام

تین روزہ میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے 900 کے قریب مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ اور 136 کے قریب مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا

جبکہ آپریشن کے دوران ان کے آنکھوں میں لائنسسز بھی ڈالے گئے اور ان کو مفت دوائیاں دی گئی

تین روزہ کیمپ پر دور دراز کے علاقوں سے عوام نے بڑی تعداد میں کیمپ کا روخ کیا اور کیمپ کے انعقاد پر قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا

تین روز کی نگرانی کی ایم پی اے وڈھ میر محمد اکبر مینگل۔ڈاکٹر عزیز بلوچ اور لال جان بلوچ کررہے تھے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

جبکہ لیویز کی طرف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے

اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے کیمپ کا دورہ کیا تین روزہ منعقدہ کیمپ کو ضلعی ایڈمنسٹریشن کی بھر پور تعاون حاصل تھی

تین روز میڈیکل کیمپ میں دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ اور ان کا اعلاج بھی کیا گیا اور ان کو مفت دوائیاں اور کھانے فراہم کیے گئے

جبکہ کمیپ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خضدار کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے عوام میں راشن اور ٹینٹ بھی تقسیم کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.