وزیراعظم کا چکوال دورے کا پروگرام، 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے، 500 بیڈز کے ہسپتال سمیت 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم چکوال میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، عمران خان پہلی یونیورسٹی کا افتتاح اور رنگ روڑ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ عمران خان چکوال میں 500 بیڈز کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم چکوال میں پہلے لاء کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ عمران خان چکوال میں سنٹر آف ایکسیلینس  اسکول  کا افتتاح بھی کریں گے۔ چکوال کے ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی اربوں روپے لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

ادھر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500 بیڈز کے ہسپتال، یونیورسٹی آف چکوال اور ناردرن بائی پاس سمیت 15 ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلی پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی خدمت کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں، پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پا رہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.