یوکرین سرحد کے قریب 10 ہزار فوجیوں نے جنگی مشقیں مکمل کرلی ہیں،روسی وزارت دفاع

ماسکو روس نے کہاہے کہ اس کے 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں نے یوکرین کے قریب جنگی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارینے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ فورسز کی مشقیں روستووو،کراسنودار اور کریمیا میں ہوئیں جنہیں ماسکو نے 2014 میں یوکرین سے چھین لیا تھا ،تاہم ان مشقوں کا دائرہ کار سٹاورپول، آسٹراکھن، شمالی قفقاز ری پبلکس حتی کہ قفقاز کے اتحادی آرمینیا تک پھیلایا گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار اپنے مستقل اڈوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں اور سٹینڈ بائی یونٹ نئے سال کی تعطیلات کے لیے تیار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

دوسری جانب مغربی ممالک نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ موسم سرما میں ممکنہ حملے کے لیے یوکرین کے قریب ایک لاکھ فوجیوں کو جمع کر رہا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مطابق یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی تعداد اکتوبر میں لگ بھگ 93 ہزار فوجیوں سے بڑھ کر اب 104,000 ہو گئی ہے۔روس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی افواج کو اپنی سرزمین پر منتقل کرنے کے لیے آزاد ہے اور اس نے بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.