سعودی ولی عہداپنے وقت کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اپنی کتاب میں پیشگوئی

0

واشنگٹن   سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ‘اپنے دور کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے۔’ پومپیو نے اپنی

نئی کتاب  میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے ایک اہم حصہ مختص کیا ہے اور ریاض کے ساتھ قریبی تعلقات کی ضرورت کا دفاع کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ‘ترقی پسند بائیں بازو محمد بن سلمان (ایم بی ایس) سے نفرت کرتا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ وہ بادشاہی کی تاریخ کی سب سے بڑی ثقافتی اصلاحات کی قیادت کر رہے ہیں ،
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657
وہ اپنے وقت کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ثابت ہوں گے، وہ عالمی سطح پر واقعی ایک تاریخی شخصیت ہیں۔’ جہاں تک سعودی عرب اور ولی عہد کا تعلق ہے تو پومپیو نے کہا کہ خلیجی ملک بہت زیادہ اہمیت کا حامل رہے گا۔
‘ایم بی ایس اس کا سر ہے اور انشاء اللہ آنے والی دہائیوں تک بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے، انہوں نے مشہور عربی فقرے ‘خدا کی مرضی’ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا۔ پومپیو نے کہا کہ جب ایم بی ایس ولی عہد بنے تو ان کی پہلی کوششوں میں سے ایک یمن سے ایران کے غیر مستحکم اثر و رسوخ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور وہاں قحط سے بچنے کے لیے خوراک کی فراہمی میں مدد کرنا تھا۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.