روس کی یوکرین کو ٹینک فراہم کرنیوالے ممالک کو ممکنہ ہدف بنانے کی دھمکی

0

ماسکو روس نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو کے جنگی ٹینکوں کی فراہمی اس جنگ میں امریکہ اور یورپ کی براہ راست اور بڑھتی ہوئی شمولیت کا ثبوت ہے، ٹینک سپلائی کرنے والے ممالک ممکنہ اہداف بن سکتے ہیں،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ یورپ اور امریکا کی طرف سے یوکرین کو مختلف ہتھیار بشمول ٹینک بھیجنا ان ممالک کی جنگ میں شمولیت یا روس کی دشمنی کی نشاندہی کرتا ہے اور ہم واضح طور پر اسے تنازع میں براہ راست ملوث ہونے کے طور پر دیکھتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے سابق مشیر سرگئی کاراگانوف نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ان ممالک کے خلاف ممکنہ فوجی جوابی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتی ہے،انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یوکرین کو ٹینک بھیج کر نیٹو ممالک جنگ میں کھلے عام شامل ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں،کاراگانوف نے نیٹو پر یوکرین جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی طور پر ایک روسی یوکرین جنگ نہیں ہے،

یہ ایک روسی، مغربی جنگ ہے جس میں یوکرین کو توپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،کاراگانوف نے جنگ میں روس کی فتح کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر روس یوکرین کی فوج کو تباہ کر دے گا اور ملک مکمل طور پر فوج سے پاک اور وہاں نئے نازی دور کا خاتمہ ہو جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.