پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکاطیارے گرادئیے،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ نے در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ہے اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔ پاک فوج نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 2 پائلٹس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

دوسری جانب
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی واقعہ تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر لائن آف کنٹرول پر کارروائی کی۔کارروائی کا واحد مقصد اپنے حق کا دفاع تھا اور ہم اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.