پاکستان کی ایک بار پھر بھارت کومذاکرات کی دعوت

ویب ڈیسک

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی فوج کے بھارت کے جہاز گرانے کے بعد کی صورتحال کے بعد وزیراعظم نے قوم کو اعتاد میں لیا

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پلوامہ کے بعد ہم نے بھارت کو تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہم نے آفر کی اگر کوئی پاکستانی اس میں ملوث ہے تو ہم مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں بھارت کو جواب دینا ہماری مجبوری تھی ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت کوئی کارروائی کریگا ۔انتظار کرنے کے بعد ہم نے ایکشن لیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ہم نے بھارت کوبتادیا کہ اگروہ ہمارے ملک میںآ سکتے ہیں تو ہم بھی اس کے ملک میں جاسکتے ہیں دنیا میں جنگوں میں غلط کالکولیشن ہوئی ،جنگ عظیم اول اور دوئم میں تباہی سب کے سامنے ہے

ہم نے یہ اس لیے کیا کیوں کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں کہ کوئی ہماری زمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرے۔ مجھے خدشہ تھا کہ بھارت نے کوئی کارروائی کرنی ہے، اسی لیے میں نے کہا تھا کہ جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی کیونکہ خودمختار ملک ایسا ہی کرتا ہے

آج پاکستان کی کارروائی کا مقصد بھارت کو یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس صلاحیت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.