رپورٹ۔۔۔۔ محمد ندیم خان
تحریک التوا کا کردار ایوان میں اہم ہوتا ہے ، تحریک التوا سے مراد کسی اہم عوامی مسئلے ،معاملے پر ایوان کی معمول کی کاروائی کو عارضی طور پر ترک کر کے اجلاس کی تمام تر توجہ درپیش عوامی مسئلے پر دی جاتی ہے۔
کسی اہم معاملے پر تحریک التوا کوئی بھی رکن اسمبلی پیش کر سکتا ہے تحریک التوا کی منظوری اسپیکر اسمبلی درپیش معاملے کی نوعیت دیکھ کر کرتا ہے اور یوں اسپیکر اسمبلی معمول کی کاروائی عارضی طور پر روک لیتا اور دپیش مسئلے پر ایوان میں ارکان کو بحث کی اجازت دیتا ہے۔
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بلوچستان24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں بننے والی بلوچستان حکومت نے تاحال پچیس تحاریک التوا ئیں پیش کی ہیں۔ سیاسی ماہرین تحریک التوا کو اہم قرار دیتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ “پچیس پیش کردہ تحریک التواؤں کے مسودوں میں سے آٹھ پایا تکمیل کو پہنچے جبکہ چھ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے منظور کئے جا چکے ہیں۔