27 فروری کا دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلی پنجاب

لاہور  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،27 فروری 2019 پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی،پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔

اتوار کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارتی طیارے گرانے کے 3برس مکمل ہونے پر سرپرائز ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 27 فروری 2019کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قوم آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، یہ دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019 پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

عثمان بزدار نے کہا کہ 27 فروری کا دن بھارت کیلئے ندامت کے سواکچھ نہیں، پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی تھی، جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.