مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے فوج کے خلاف بغاوت تھی ، بغاوت کا سرغنہ عمران خان تھے۔
وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنایا گیا ، حملے منصوبہ بندی سے ہدف بنا کر کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتھوں کے سربراہ تحریک انصاف کے رہنما تھے، عمران خان اپنے دماغ سے خناس نکال دیں ، کوئی ان کا ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا۔