ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کے زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی

دکی27جولائی: ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کے زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر لونی بیبرگ لہڑی، رسالدار میجر لیویز علی محمد، رسالدار لیویز اسرار احمد اور تمام تھانوں کے انچارج نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانا تھا۔

 

ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے دوران تمام عہدیداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے ملازمین کو فوراً ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا جو اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے انجام نہیں دیتے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام عہدیدار اپنی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اور محنت سے انجام دیں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.