صوبائی محتسب بلوچستان نزر بلوچ نے شکایت ملنے پر سائل کی دادرسی کرتے ہوے محکمہ کو جواب طلبی کا نوٹس ارسال کر دیا
کوئٹہ 27جولائی:صوبائی محتسب بلوچستان نزر بلوچ نے شکایت ملنے پر سائل کی دادرسی کرتے ہوے محکمہ کو جواب طلبی کا نوٹس ارسال کر دیا۔ شکایت کنندہ بلال احمد ولد عبدالمالک نے کچھ عرصہ قبل صوبائی محتسب کو ڈائریکٹر جنرل خزانہ و اکاونٹس کوئٹہ کے خلاف شکایت کی تھی کہ اس کو محکمہ اگریکلچر ریسرچ ونگ کی جانب سے اپائنٹمنٹ ارڈر مل گیا تھا جس کے بعد محکمہ اسکے جوائننگ لیٹر قبول کرنے سے انکاری ہے
جس پر صوبائی محتسب نے ابتدائی جانچ کے بعد، مقدمہ باقاعدہ تفتیش کے لیے درج کیا اور اور متعلقہ محکمے کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ جس کی تعمیل میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان نے جواب دیا کہ سائل کی جو شکایت تھی اسی بنیاد پر اسکی جواننگ رپورٹ قبول کر لی گئی ہے اور محکمہ خزانہ تربت کی جانب سے سائل کی تنخوا جاری کردی جائیگی۔
جس کے بعد شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب نظر بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔ کیس کی پیروی صوبائی محتسب کے ڈایریکٹر سعید احمد شاہوانی نے کی۔