ضلع جعفر آباد کی عوام کو رات کی تاریکی میں بھی میڈیکل سٹورز سے ادویات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کا بہتر اقدام۔
جعفرآباد27جولائی:ضلع جعفر آباد کی عوام کو رات کی تاریکی میں بھی میڈیکل سٹورز سے ادویات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کا بہتر اقدام۔ گزشتہ روز پٹی کمشنر اظہر شہزاد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جعفرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کو احکامات دیے کہ ضلع جعفر آباد کے تمام میڈیکل سٹورز مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے انہیں شبینہ میڈیکل پابند کیا جائے کہ وہ رات کی تاریکی میں بھی عوام کو میڈیکل سٹور سے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جعفرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹورز کے مالکان اور یونین کے نمائندگان کے ساتھ ڈی ایچ او آفس میں اجلاس منعقد کیا
اجلاس میں آل میڈیکل یونین جعفرآباد کے صدر حاجی محمد طاہر عمرانی چیئرمین ڈاکٹر غلام سرور لاشاری اندر لال روی کمار افتخار احمد ایوان گلاب رائے خانزادہ خان لعل چند مہیش عمار روی کماری سمیت دیگر موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جعفرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کے احکامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔سول ہسپتال مین بازار سمیت دیگر جگہوں پر شبینہ میڈیکل سٹور کھولے جائیں
تاکہ ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو رات کی تاریکی میں بھی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ اس حوالے سے کافی مرتبہ عوام کی شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے تدارک کے لیے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کے احکامات پر فوری طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔،شبینہ میڈیکل سٹور سے عوام کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی اور آئندہ سے شبینہ میڈیکل سٹور کھولے جائیں گے جس کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھیں گے ہم عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کرکے اپنا فریضہ ادا کرتے رہیں گے اجلاس کے موقع پر میڈیکل سٹور مالکان نے امن و امان و دیگر درپیش مسائل کے متعلق ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کو اگاہی فراہم کی۔