ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر لیویز فورس خضدار کی کاروائیاں  شروع کئے

خضدار27جولائی:  ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر لیویز فورس خضدار کی کاروائیاں  شروع کئے۔لیویز لائن آفیسر سارونہ جلیل احمد کی سربرائی میں لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے لسبیلہ سے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

لیویز فورس سارونہ کو اطلاع ملی کہ لسبیلہ ایریا سے ایک رکشہ گن پوائنٹ پر چھینا گیا ہے اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی,ناکہ بندی کے دوران  رکشہ کو روک کر ملزم جاوید ولد بھوٹا اور ملزم مقبول ولد لواری کو گرفتار کرکے رکشہ کو اپنے قبضے میں لیا دوران چیکنگ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد ہوا,بعد ازاں مزید کاروائی  کیلئے ملزمان کو لسبیلہ پولیس کے حوالے کیا جائیگا,لیویز فورس خضدار کا عزم جرائم سے پاک معاشرہ,جرائم پیشہ افراد کسی بھی علاقے سے ہو لیکن ڈسٹرکٹ خضدار کے ایریا کو انہیں استعمال ہونے نہیں دینگے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی یونہی جاری رئیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.