گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ موخر،صارفین  ریلیف سےمحروم

گیس کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہونا تھا

0

ویب ڈیسک

حکومت نے گیس سستی کرنے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے فی الحال قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے جس سے صارفین فوری ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہونا تھا۔

 وفاقی حکومت اوگرا کے فیصلے کی روشنی میں 45دنوں کے اندرگیس قیمتوں کے نوٹیفکیشن کیلئے ایڈوائس بھیجنے کی پابند ہے۔

یہ معاملہ اب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے آئندہ اجلاس میں زیرغور آئے گا۔

حکام کے مطابق طے شدہ طریقہ کار کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق اس سال یکم جولائی سے کرنا تھا تاہم اس میں دو ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے۔

 پٹرولیم ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ اگر اب گیس قیمتوں پر کوئی نظرثانی ہوئی بھی تو اس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.