سکریٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان نے طالبات کا روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دور جدید کے کھیلوں میں حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیا

0

کوئٹہ 27 اگست2024: سکریٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان نے طالبات کا روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دور جدید کے کھیلوں میں حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں میں سرگرم حصہ لینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اور ان کو مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کی نمائندگی کر سکیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن کے زیر اہتمام گرلز تھرو بال کوچنگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر بلوچستان تھرو بال کے سیکرٹری نعیم اختر، ٹیکنیکل ڈائریکٹر منظور احمد سرپرہ، چیف کوچ کامران صدیقی، کوارڈینیٹر محمد ایوب خلجی اور ایسوسییشن کے دیگر عہد داروں، سکولوں اور کالجز کے طالبات بھی موجود تھے۔سیکرٹری محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ شعبہ کھیل میں صوبہ بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے اس خلا کو پر کرنے کے لیے طلباءو طالبات کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

انہوں نے کہا کہ طالبات کی کھیلوں میں دلچسپی اس بات کی ثبوت ہے کہ ہمارے طلباءو طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کھیلوں سے متعلق ان کی مناسب رہنمائی اور ٹھوس تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ صوبائی، قومی، اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور صوبے کا نام روشن کر سکیں۔ یاد رہے کہ گرلز تھرو بال کوچنگ کیمپ کا اغاز 27 اگست کو ہوا جس میں اٹھ کالجز اور سکولوں کے طالبات نے شرکت کی۔ یہ سالانہ تربیتی کیمپ دو دن تک جاری رہے گا۔

 

قبل ازیں ٹیکنیکل ڈائریکٹر بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن منظور احمد سرپراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان تھرو بال ایسوسییشن کے زیر اہتمام بلوجستان تھرو بال کھیل میں مسلسل 10 سال ناقابل شکست رہا ہے جو صوبے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کیمپ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبات کو صوبے کے ٹیم میں شامل کر کے قومی سطح پر تھرو بال مقابلے کے لیے تیاری کروائی جائے گی۔بعد میں سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان نے بال پھینک کر گرلز تھرو بال کوچنگ کیمپ کا باقاعدہ اغاز کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.