کوئٹہ حکومت بلو چستان نے ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے 1ماہ کے لئے دفعہ144نافذ کر تے ہوئے اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے 144کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 1ماہ کے لئے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اورڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ۔ واضح رہے کہ پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔