سپورٹس ڈیسک
برسبین۔۔۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ بلاشبہ حالیہ دور کے عظیم بیٹسمین ہیں
ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسمتھ کی سنچری ان کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسٹیو اسمتھ اپنے کیریئر کے دوران جدید دور کے عظیم بیٹسمین ہیں،
کیریئر کا آغاز اسپن آل راونڈر کی حیثیت سے کیا تھا لیکن ان کے کھیل میں اہم تبدیلی 2013-14 کی ایشز سیریز میں نظر آئی تھی
اسمتھ کی بیٹنگ اوسط 61.23 ہے جو دنیا میں کسی بھی بیٹسمین کی نہیں ہے
بالخصوص ہک، اسٹریٹ اور دیگر شاٹس ان آرتھوڈوکس قسم کے ہیں۔