بل گیٹس سے اعزاز چھن گیا

0

ویب ڈیسک
نیویارک۔۔۔
آمیزون کے بانی نے 100,000,000,000 ڈالرز (10518500000000پاکستانی روپے)کا مالک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق انہیں یہ اعزاز بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ہونے والی خریداری سے حاصل ہوا
جس کی وجہ سے ان کی کمپنی آمیزون کے حصص کی قیمت بڑھی اور جیف بیزوز 12 ہندسوں پر مشتمل اثاثے رکھنے والے فرد کا سنگ میل عبور کرگئے۔

ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کوئی فرد سو ارب ڈالرز کا مالک بنا ہو، 1999 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے فرد تھے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

اب اٹھارہ سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
53 سالہ جیف بیزوز کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران 34.9 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا

جن کے بعد دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ ہیں، جو اس سال اب تک 25.4 ارب ڈالرز کما چکے ہیں۔
جیف بیزوز نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

بل گیٹس اگر اپنے اربوں ڈالرز کے حصص اور نقد رقم فلاحی کاموں کے خرچ نہ کرتے تو ان کے اثاثے اس وقت 150 ڈالرز سے زیادہ ہوتے۔
آمیزون کے بانی نے رواں سال جون میں فلاحی مقاصد کے لیے اپنا سرمایہ صرف کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر لوگوں سے تجاویز طلب کی تھیں۔
اس ٹوئیٹ پر انہیں 48 ہزار کے قریب لوگوں نے رئپلائی کیا۔
اگر وہ اپنی دولت ٹوئیٹ پر جواب دینے والوں میں تقسیم کردیں تو ہر ایک کے حصے میں بیس لاکھ ڈالرز سے کچھ زیادہ آئیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.