افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں اور انکے لیۓ اپنے دروازے ہمیشہ کھلیں رکھیں : عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اضلاع میں امن امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیۓ انکی نگرانی اور تعلیم و صحت کے اداروں کی کارکردگی کی بہتری بھی ڈپٹی کمشنروں کے فرائض میں شامل ہے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس حوالے سے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آواران سے بات چیت کرتے ہوۓ کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی اور وزیراعلئ کو ضلع آواران میں امن امان برقرار رکھنے کے لیۓ جاری اقدامات ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلئ کے حالیہ دورہ آواران میں وزیراعلئ کی جانب سے اعلان کے گیۓ منصوبوں اور ہدایات پر عملدرآمد کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا

وزیراعلئ نے کہا کہ افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں اور انکے لیۓ اپنے دروازے ہمیشہ کھلیں رکھیں تاکہ انکے مسائل سے آگاہی اور مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے وزیراعلئ نے کہا کہ جلد ضلعوں کی سطح پر ڈپٹی کمشنروں کی زیر نگرانی وزیراعلئ کمپلینٹ مراکز قائم کیۓ جائیں گے جو بزریعہ انٹر نیٹ وزیراعلئ سیکریٹریٹ کے مرکزی کمپلینٹ سینٹر سے براہ راست منسلک ہونگے اور سائلین کی شکایات اور متعلقہ ضلعی افسر کی جانب سے انکے حل کے اقدامات کی موثر نگرانی کی جاۓ گی

وزیراعلئ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دور دراز کے اضلاع کے عوام کو انکے مسائل میں فوری ریلیف کی فراہمی ہے وزیراعلئ نے کہا کہ زرائع مواصلات کی بہتری اور روڈ کنیکٹیویٹی کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں جن کے لیۓ اربوں روپے مختص ہیں ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ان منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کے لیۓ محکمہ مواصلات کو بھرپور تعاون فراہم کریں انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجاۓ اپنے ضلع کے تمام علاقوں کے دورے کرتے ہوۓ عوام سے قریبی روابط بحال رکھیں اور ان سے عزت و احترام اور اپنائیت سے پیش آئیں تاکہ انکا اداروں پر اعتماد پختہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.