جانک سنر کی شاندار کارکردگی، 47 سال بعد اٹلی ڈیوس کپ چیمپئن بن گیا

0

اسپین میں جاری ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ میں 47 سال بعد اٹلی کو چیپئن بنادیا۔

ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں 1976 کے بعد  آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر   جانک سنر نے دوسری مرتبہ یہ  اعزاز اٹلی کے نام کیا۔

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جانک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا جبکہ انہوں نے ہفتے کے روز سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے لیجنڈری کھلاڑی نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے جانک سنر کی فتح کا جشن اپنے ایکس اکاؤنٹ سے منایا، انہوں نے لکھا کہ تاریخی رزلٹ۔ ٹیلنٹ اور کمٹمنٹ کا مظاہرہ کرنے پر اپنے کھلاڑیوں اور تمام اسٹاف کو مبارکباد۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.