نصیر آباد ،واجبات کی ادائیگی کا معاملہ طے ،پانی کی فراہمی شروع

نصیر آباد ( رپورٹ ولی زہری )ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا نوٹس لینے پر کیسکو آپریشن اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نصیرآباد کا واجبات ادائیگی کا معاملہ طے پا گیا

پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نے فوری طور پر 40 لاکھ کی ادائیگی کیسکو آپریشن کو جاری کردی۔

واجبات کی ادائیگی پر کیسکو نے واٹر سپلائی کی بجلی بحال اور پی ایچ ای نے پانی کی سپلائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہر بھر میں گزشتہ تین روز سے پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا۔

وضح رہے کہ شہری ایکشن کمیٹی نے پی ایچ ای کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کو پانی کی فراہمی بند کرنے پر احتجاج کی کال دی تھی اور پی ایچ ای کے دفتر کا گھیراؤ کرکے احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.