گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت 4 جوان شہید

گلگت : گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر شہید سپاہی کے جسد خاکی کو منتقل کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا، پائلٹ میجر محمد حسین سمیت چار جوان فرض پر قربان ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں سپاہی عبد القدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ اسکردو منتقل کرنے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہوا اور مکمل تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ میجر محمد حسین، کو پائلٹ میجر ایاز، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق شہید ہو گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.