اسلام آباد انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 22 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا، جس میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ میں مرد کھلاڑیوں کے لئے 50 ہزار ڈالر اور خواتین کھلاڑیوں کے لئے 10 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
یہ ایونٹ 26 مارچ تک جاری رہے گا ،جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔