کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جو اپنی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور جرأت مندانہ موقف کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں، بدقسمتی سے 27 دسمبر 2007ء کو وہ ہم سے جدا ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ کے کردار کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کے علم کو بلند رکھا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں بینظیر بھٹو کے بلند درجات اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دُعا کی۔