بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا ، ڈیجیٹل اٹینڈنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم “ڈیمز” کے تحت امتحانی عملے ، اور امتحانات میں شریک طلبہ سمیت مانیٹرنگ اسٹاف کی رئیل ٹائم آن لائن حاضری لی جائے گی منگل کو چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چئیرمین اعجاز بلوچ نے جدید خود کار ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کیا اس موقع پر کنٹرولر بلوچستان بورڈ شوکت علی سرپرہ ، ڈپٹی سیکرٹری محمد خالد ، ڈپٹی کنٹرولر قاضی انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین اعجاز بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے

اور ہماری کوشش ہے کہ اصلاحاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر بورڈ کے امور سے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں اس سے قبل آن لائن ڈگری ، ڈی ایم سی کا اجرائ، اسناد کی تصدیق اور ری کاونٹنگ پروسیجر کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں آج “ڈیمز ایپ” کا باقاعدہ آغاز کرنے جاررہے ہیں اس جدید سسٹم کے تحت بلوچستان کے تمام امتحانی مراکز میں متعین عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکے گا جبکہ شفافیت پر مبنی اس سسٹم کے تحت امتحانات میں شریک طالب علموں کی حاضری الاٹ کردہ مراکز پر ہوگی اور یہ ممکن نہیں ہوگا کہ مینوئل حاضری ایک جگہ لگائی جائے اور پیپر دوسری جگہ دیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بورڈ کے مرکزی ڈیٹا بیس میں امتحانی پرچوں سمیت جملہ ریکارڈ کو محفوظ کیا سکے گا اور متعلقہ فرد کئی سالوں بعد بھی اپنے پیپرز کو دیکھ پائیں گے کوسچن بنک کے قیام سے بورڈ کے پاس نصابی سوالات پر مشتمل ایک وسیع ڈیٹا موجود ہوگا جس سے کوسچن پیپرز ایک سہل عمل کے زریعے مرتب کئے جائیں گے اور وقت کی بچت ہوگی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے باعث امتحانی نتائج مرتب کرنے میں کم وقت صرف ہوگا اور امتحانات کے بعد نتائج کے اعلان کا دورانیہ کم ہوگا اسکے علاوہ امتحانی مراکز کا دورہ کرنے والے سینٹرز انسپیکٹرز کی رپورٹ پر بغیر التوا کے فوری کارروائی کی جاسکے گی اعجاز بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بورڈ کو مینوئل نظام سے بتدریج ڈیجیٹلائزیشن پر منتقل کیا جاررہا ہے اور عوام کو مستقبل میں مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی اس ضمن میں جلد ہی بلوچستان بورڈ میں آئی ٹی کا الگ سے شعبہ قائم کردیا جائے گا اس کے علاو 2023 سے ای مارکنگ متعارف کروائی جائے گی جو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ایک غیر معمولی پیش رفت ہوگی بلوچستان بورڈ کے نظام میں شفافیت اور سہولیات اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.