ویب ڈیسک
سرفراز نے روایتی پاکستانی لہجے میں صرف نعرہ لگایا لیکن یہاں دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں بھنک انٹر نیشنل کونسل آف کرکٹ ( آئی سی سی ) کو لگ گئی اور آخر کار فیصلہ آگیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے غلطی تسلیم کرلی اور جسے کالا کہا تھا اس سے جاکر معافی مانگی اور معذرت بھی کی لیکن بقول
شومئی قسمت کو دیکھئے ٹوٹی کہاں پہ قمند
جب دو چار قدم ہی لب بام رہ گیا
فیصلہ بڑا سخت ہے اور کپتان کو واپس ملک آنا پڑا آئی سی سی نے ان پر چا ر میچوں کی پابندی عائد کردی
آئی سی سی نے پابندی اپنے ضابطہ اخلاق ،کسی بھی کھلاڑی کو اس کی نسل ،مذہب ،رنگ اور قومی شناخت کی وجہ سے دھمکانہ،حملہ کرنا یا نفرت انگیز جملوں کاتبادلہ نہیں کیا جاسکتا
پابندی کے باعث سرفراز اگلے دو ایک روزہ میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے بعد لگتاتھا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم اور بورڈ نے معافی قبول کرلی تھی
دوسری جانب پاکستان نے جنوبی افریقہ کوچوتھے ون ڈے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دیدی
شعیب ملک کی قیاد ت میں ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمایا پاکستان کے عثمان شنواری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فیصلہ کن چار وکٹیں لیں ،شاداب ،شاہین آفریدی نے دو دو وکٹیں لیں
جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیتنے کیلئے 165رنز کاہدف دیاتھا
امام الحق نے 91گیندوں پر 71رنز بنائے ۔بابراعظم نے 53گیندوں پر 41رنز بنائے امام الحق کے آؤٹ ہونے پر آخری گیند پر محمد رضوان کے چوکے نے پاکستان کومیچ جتوادیا
پاکستان نے 32ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی ہدف حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کردی
سات میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے جنوبی افریقہ کو پنک ڈے میں شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔