پاکستان سرمایہ کاروں کوواپس لانے میں کامیاب ہوگیا ،عمران خان

مانیٹرنگ ڈیسک
جمہوریت میرٹ کا نا م ہے جمہوریت احتساب اور جواب دہی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ۔چین میں 400وزیروں کو جیلوں میں ڈالا گیا پاکستان کاجوبھی لیڈر ہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا

ہمارے جمہوریت کے چیمپئن ذوالفقار علی بھٹو ،نواز شریف ڈکٹیٹروں کے سائے میں پروان چڑھے نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنایا اور شہباز شریف بھائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ۔
ریاست مدینہ میں حکمران جوابدہ تھے ریاست مدینہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جہاں سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی گئی

بین الاقوامی زرعی کمپنی کارگیل کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سے 2012کو واپس چلے گئے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ کرپشن تھی ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے بڑی بڑی کمپنیاں کرپشن کے باعث ملک چھوڑ کر چلی گئیں تھیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

لیکن اب ہمارا ملک اٹھ رہا ہے اور سرمایہ کار آرہے ہیں وہ قوم آگے نکل جاتی ہے جو تحقیق کرتی ہے ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ ہم محنت نہیں کرتے

انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہپوریت کے نام لیوا باپ بیٹا کاغذ اٹھا کر گھوم رہے ہیں کہ ہمیں پارٹی وارثت میں مل گئی ہے ۔

ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کا ابتدائی سیاسی سفر فوجی حکمران ایوب خان کیساتھ گزرا جبکہ نواز شریف کا اقتدار فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کی نیاز مندی کا ثمر ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.