بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

0

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے بلوچستانمیں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی ڈویژن)، سندھ ،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

بدھ/جمعرات سے زیریں خیبرپختونخوا کے علاقوں بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے

بدھ سے جمعرات (رات) کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، بالائی پنجاب ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

اس دوران چند مقامات پر تیز بارش کی پیشگوئی ہے ۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویڑن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے ۔بدھ سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے

سوموار کی راتکو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

منگل کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات/صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.