عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی کسی بھی جارحیت پر ایسا جواب دیا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ نیتن یاہو نے غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت دینے سے صاف انکار کیا اور کہا کہ اسرائیل کی سکیورٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترک اور قطری فوجیوں کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ امن مذاکرات کے باوجود نیتن یاہو نے خطے میں اسرائیل کے موقف کو سختی سے برقرار رکھا اور کہا کہ غزہ کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
You might also like