غزہ: حماس نے نئی فلسطینی انتظامیہ میں اپنے 10 ہزار اہلکار شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز کو نئی انتظامیہ میں ضم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ امریکی ثالثی کے بعد حماس نے غزہ کے نصف علاقے کا انتظام سنبھال رکھا ہے۔ نئی انتظامیہ کے تحت حماس براہ راست حکومتی امور میں شامل نہیں ہوگی، لیکن اپنے ملازمین کے تعاون کے ذریعے اثر قائم رکھے گی۔ یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ اختلافات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔