تہران: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دے گا اور اپنی زمین و فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں موجود کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ایران عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایرانی صدر نے زور دیا کہ امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں اور اسلامی ممالک کا اتحاد پائیدار امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں