پاک بھارت میں کشیدگی ،ملکی اور عالمی پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور پاکستان کی بھارت کے دو طیارے گرائے جانے کے باعث ملک بھر میں تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوگئے ہیں

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اسلام آباد ،لاہور ،کراچی ،پشاو ر ،کوئٹہ ،ملتان اور فیصل آباد سے تما م پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پروازوں کی منسوخی سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں جو پاکستانی فضائی حدود سے ہوکر گزرتی ہیں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں

تھائی ایئرویز نے بھی پاکستان جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کردیں جبکہ پاکستانی روٹ سے گزرنے والی تمام پروازیں منسوخ کردیں جس کے باعث ہزاروں مسافر بنکاک میں پھنس گئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.