پنجگور بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ایک اہلکار جاںبحق ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے نیو کمپلیکس چتکان بازار بس ٹرمینل کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروںکی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیاہے
جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔سیکورٹی فورسز کی گاڑی کیمپ کی جانب جارہی تھی کہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںایک اہلکار انصار نامی سپاہی زخمی ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مزیدتفتیش سیکورٹی ادارے کررہے ہیں۔