پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ آ صف زرداری پی ڈی ایم پر”بھاری“ ثا بت ہوئے،پی ڈی ایم جس بیساکھی پر کھڑی تھی وہ ٹو ٹ چکی ہے (ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی آ منے سامنے آ چکی ہیں، عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت غریبوں اور دیہاڑی دار مزدوروں کی ویلفیئر کیلئے بہترین منصوبے لائے جارہی ہے۔
جن کی بدولت بہت جلد ملک سے مہنگائی،کرپشن اور مافیا کا خاتمہ ہو جائیگا،پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کردیاہے،پاکستان تحریک انصاف کے ملکی عوام کیلئے جاری منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان باقی چیلنجز کی طرح مہنگائی پر بھی بہت جلد قابو پالیں گے،عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا