مولانا تنویرالحق تھانوی کا پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 2,968

واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.