خبر دار! یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جائے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خبر دار! یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔اس روز دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیقی کر لی جائے کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہے۔اپریل فول کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی جس کو 1539ء میں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔یکم اپریل کولوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عملی مذاق میں حد سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں جو کہ د وسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔اپریل فول جنوبی ایشیاء میں بھی قدم جما چکا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 2,968

تاہم عام انسانوں کو بے وقوف بنانے والے اس تہوار سے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ہے بعض منچلے اسے محض تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ مغرب کی فضول رسومات ہے اسے مسلم دنیا کو اپنانا نہیں چاہیے دوسری جانب علماء کرام کا کہنا ہے کہ مذاق میں جھوٹ بولنا بھی کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتا ہے اس لیے مسلمانوں کو اپریل فول جیسی قباحتوں سے گریز کرنا چاہیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.