بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے،وزیراعلی جام کمال

0

 وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی اور وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے حکومت میں بلوچستان میں بلاتفریق عوام کے اجتماعی کام کیئے جارہے ہیں وزیراعلی جام کمال خان عالیانی اور وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں حکومت بلوچستان صوبے کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے اور بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں جس سے عوام اور تعلیم یافتہ نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسیوں کا ازالہ ہو گا ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر، انجنیئرریاض لانگو،ڈاکٹرذوالفقارعلی نیچاری،کامریڈعلی اکبرلانگو،ڈپٹی سیکریٹری قدرت زیب لانگو،اسٹوڈنٹ سیکریٹری محمدعلی لانگو،ترجمان مقبول نیچاری ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی حکومت وزیر اعلی جام کمال خان عالیانی اور وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے

اور عوامی اجتماعی کاموں کیلئے صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن سے بہت جلد عوام مستفید ہونگے انھوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں خالق آباد وقلات کے عوام نے بھر پورحمایت کی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انشااللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن اور آئندہ عام انتخابات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کریں گے اور عوامی خدمت اسی طرح جاری رہے گی لاپتہ افراد کی بازیابی صوبائی حکومت کی کارکردگی کا واضح مثال ہے اب تک 300 سے زائد لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی اور وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے امن وامان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عالیانی اور وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کا وژن بلوچستان اور بلوچستانی عوام کی خدمت کرنا ہے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے قلات میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے بلیک ٹاپ روڈز، آبنوشی اسکیمات اورتعلیم، صحت کی ترقی کے لئے کام صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی عوام دوستی اورعلاقہ دوستی کا واضح ثبوت ہے جن پر ہم وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.