شب برات پر اسلام آباد کے قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی عوامی اجتماع پر پابندی عائد

0

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشن نظر وفاقی ضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر ہر قسم کی شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہو گی،نوٹیفیکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر ہر قسم کی شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔سپورٹس ٹورنامنٹ، سوشل تقریبات، کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات پر اسلام آباد کے قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔ایچ ایٹ اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں اسسٹنٹ کمشنرز شب برات کے دن اور رات کو عوامی اجتماع کو روکنے کی پابندی کروائیں گے۔قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کرونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.